رحیم یار خان: چلتی ٹرین کی بوگیاں علیحدہ ہوگئیں، ٹکٹ چیکر گر کر زخمی

اتوار 24 مارچ 2024 17:35

رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2024ء) لیاقت پور میں چلتی ٹرین کی بوگیاں علیحدہ ہوگئیں۔ریلوے حکام کے مطابق لیاقت پور میں بہائوالدین زکریا ایکسپریس کی بوگیوں کا جوائنٹ ٹوٹ گیا جس کے نتیجے میں چلتی ٹرین کی بوگیاں علیحدہ ہوگئیں۔

(جاری ہے)

حادثے میں ٹکٹ چیکر گر کر زخمی ہوگیا جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق بوگیوں کو جوڑ کر ٹرین کو روانہ کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں