آزادکشمیر میں سرکاری ملازمت کو میرٹ پر نہیں لایا جائے گا تو یہ نظام تباہ و برباد ہوجائیگا، راجہ فاروق حیدر

پیر 4 دسمبر 2023 20:30

ہجیرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2023ء) سابق وزیراعظم آزادکشمیر و مرکزی رہنما مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں سرکاری ملازمت کو میرٹ پر نہیں لایا جائے گا تو یہ نظام تباہ و برباد ہوجائیگا،تھرڈ پارٹی ایکٹ کا خاتمہ کرنا سفارشی کلچر کو دوبارہ لانا ہے اگر ایسا ہی کرنا ہے تو برادریوں اور اضلاع میں منقسم ایسے خطے میں جہاں انصاف کا حصول مشکل ہو، میں لائق پوزیشن ہولڈرز کی صلاحیت اور اہلیت کس کام کی دس سالوں بعد صرف پنشن کے لیے نوے ارب روپے چاہیے ہونگے۔

عوام کے لیے اور تنخواہوں کی ادائیگی کے پیسے پھر کہاں سے لائیں گے۔ سرکاری ملازمین کی تعداد کو بتدریج کم کرنا اور نوکری کو میرٹ کے ساتھ مشروط کرنا ہوگا این ٹی ایس فرشتوں کا نظام نہیں تھا غلطیاں ہوئی ہونگی ۔

(جاری ہے)

مگر عوام سے پوچھ لیں انہیں اس پر اعتماد ہے ماسواے اس کے جو چور دروازے سے آنا یا کسی کو لانا چاہتے ہیں وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ دس نمبر فراڈ تھے یہ میرٹ پر لگے لوگوں کی توہین ہے اگر تحریری امتحان میں ہی فیصلہ کرنا ہے تو پبلک سروس کمیشن میں پھر انٹرویو کا کیا فائدہ وہ خود گریڈ سولہ میں کس میرٹ پر لگے تھے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہجیرہ میں ایک نجی تعلیمی ادارے کی سالانہ تقریب یوم والدین و تقسیم انعامات سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیر حکومت سردار عامر الطاف ،سابق وزیر یاسین گلشن، سابق مشیر عبدالمنان گوہر سردار عبدالحفیظ ،ملک اشفاق پرنسپل ادارہ،ملک شاہ نواز ایڈووکیٹ ،اسسٹنٹ کمشنرہجیرہ ولید انور ولید،تحصیلدار سردار سہیل،نعیم ضیاء،عبدالرحمان کاشر،سردار رزاق،ملک سلمان،شکیل اعوان ایڈووکیٹ و دیگر بھی موجود تھے اس سے پہلے سابق وزیراعظم جب ہجیرہ پہنچے تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا وزیر حکومت سردار عامر الطاف سمیت دیگر رہنماوں کے ہمراہ ریسٹ ہاوس سے کالج تک ان کو جلوس کی شکل میں لایا گیا۔

تقریب سٹارز سائنس کالج ہجیرہ کے ہونہار طلبائ و طالبات نے رنگا رنگ پروگرامات پیش کیئے ،تقاریر اور ملی نغمے سے حاضرین کے دل جیت لیے۔تقریب سے راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ این ٹی ایس نافذ کیا تو وزرا سمیت کسی کی بھی سفارش نہیں مانی شاہ غلام قادر اس وقت کے سپیکر بھی میرے پاس ا?ے تھے ایک لڑکی کی سفارش لیکر کہ یہ اپوزیشن کے ایک رینما کی بیٹی ہے نا لگے مگر میں نے انہیں کہا کہ اگر ایک بھی سفارش مان لی تو یہ سلسلہ کوئی نہیں روک سکے گا نوکریاں سیاسی بنیادوں پر دینے سے الیکشن میں امیدوار ووٹر اور ووٹر امیدوار کو نوکری کے نام پر بلیک میل کرتا ہے ا?زادکشمیر میں ا?بادی بڑھ گئی ہے ہر شخص کو نوکری نہیں دی جاسکتی اسے میرٹ پر لانا ہوگا باقی عوام کا کیا کریں گے ان کے لیے وسائل بچیں گے تو کچھ کرینگے ہم نے اس کے لیے ایک طویل المدتی پالیسی بنائی مگر اس کے بعد ا?نے والی حکومتوں نے سب تباہ و برباد کردیا ا?زادکشمیر کے نظام کو درست کرنے کے لیے سخت فیصلے کیے بغیر پیش رفت ممکن نہیں جس کی صلاحیت موجودہ نظام میں نہیں اگر میرٹ کا نظام ہی ختم کر دیں گے۔

تو اس کا نتیجہ کیا نکلے گا غریب کہاں جائیگا لائق کے پڑھنے اورمحنت کا کیا فائدہ میں عامر الطاف سے کہتا ہوں اپنی کابینہ کو قائل کریں مسلم لیگ ن کے وزرا میرٹ کی بحالی کے لیے اپنا کردار ادا کریں ان لوگوں نے تھرڈ پارٹی ایکٹ کے حق میں ووٹ ڈالا تھا یہ واحد راستہ ہے کہ اس نظام کو بچایا جائے ہمیں ا?نے والی نسل کے بارے میں سوچنا ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوے وزیر حکومت عامر الطاف نے کہا کہ راجہ محمد فاروق حیدر خان کی قیادت میں قائم ہونے والی مسلم لیگ ن کی حکومت کی 2016 سے 2021 تک کی کارکردگی شاندار رہی ا?ئینی انتظامی امور مالیاتی معاملات اور ا?زادکشمیر کے اندر تعمیر و ترقی کے لیے اس دور حکومت نے شاندار خدمات سرانجام دیے جن میں این ٹی ایس کا نفاذ بھی شامل ہے سرکاری ملازمین کو اپنی ذمہ داری بطریق احسن پوری کرنا ہوگی کیونکہ وہ تنخواہ لیتے ہیں تقریب کے اختتام پر نمایاں پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

پرنسپل ادارہ ملک اشفاق نے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سمیت تمام سیاسی سماجی رہنماوں ،والدین اور عوام علاقہ کا شکریہ ادا کیا۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں