شیخ زیدمیڈیکل کالج میں ورلڈبلڈڈونرڈے منایاگیا

پیر 14 جون 2021 17:02

رحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2021ء) شیخ زیدمیڈیکل کالج وہسپتال میں ورلڈبلڈڈونرڈے منایاگیااورآگاہی واک نکالی گئی۔ واک میں پرنسپل پروفیسرڈاکٹرطارق احمد،ایم ایس ڈاکٹرآغاتوحیداحمد، ہیڈآف چلڈرن ڈیپارٹمنٹ، سابق پرنسپل،سابق سربراہ شعبہ امراض اطفال چلڈرن ہسپتال اینڈدی انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈہیلتھ ملتان پروفیسرڈاکٹرمبارک علی چوہدری، ایسوسی ایٹ پروفیسروہیڈآف بلڈڈیپارٹمنٹ ڈاکٹرمحمدبلال غفور،بلڈٹرانسفیوژن آفیسرڈاکٹررانااشتیاق احمد، ایچ اوڈی شعبہ ای این ٹی پروفیسرڈاکٹرمحمدفہیم اعوان، ڈی ایم ایس ڈاکٹرعمران بشیر، ٹیم ہماراپاکستان کے رہنماء محمدعدنان، الخدمت بلڈڈونرسوسائٹی کے اسدعلی، ساجدشاہ نے شرکت کی۔

واک ایڈمن بلاک سے شروع ہوکرہسپتال کاچکرلگاتے ہوئے اختتام پذیرہوئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے پروفیسرڈاکٹرمبارک علی چوہدری، پروفیسرڈاکٹرمحمدفہیم اعوان، پروفیسرڈاکٹرمحمدسلیم لغاری، ایسوسی ایٹ پروفیسرڈاکٹربلال غفوراورڈاکٹررانااشتیاق احمد، اسدعلی نے کہاکہ تھیلیسیمیاکے مریض بلڈڈونرزکی راہ تکتے ہیں اوراس نیکی کے کام میں ہرنوجوان کوحصہ لیناچاہیے۔ انہوں نے کہاکہ خون کے عطیات دینے والے افرادکوسلام پیش کرتے ہیں، عطیہ دینے سے کوئی جسمانی بیماری یاکمزوری نہیں ہوتی، واک کے بعدبلڈبینک پی پی بلاک میں بلڈکیمپ کاانعقادکیاگیاجس میں شہریوں نے خون کے عطیات دیے جس کی ڈاکٹربلال غفورنے نگرانی کی۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں