رحیم یارخان، شیخ زید میڈیکل کالج وہسپتال میں ڈسپنسر کلاس کی 63سیٹوں کے لیے اوپن میرٹ پر امیدواروں کے انٹرویو کے بعد سلیکٹ کر لیا گیا

پیر 13 دسمبر 2021 17:09

رحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2021ء) شیخ زید میڈیکل کالج وہسپتال میں ڈسپنسر کلاس کی 63سیٹوں کے لیے اوپن میرٹ پر امیدواروں کے انٹرویو مکمل  ہو گئے، انٹرویو میں 264امیدواروں  نے حصہ لیا جن میں سے 63امیدواروں کی اوپن میرٹ پر سلیکشن کی گئی۔ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹرعنبرین بھٹی،ایچ اوڈی فارمیسی ڈیپارٹمنٹ میڈم راحت رمضان،فارماسسٹ ذیشان بشیر،محمدامجداورمدثر پر مشتمل پینل نے امیدواران سے انٹرویو لئے ،دوسالہ کورس کے لیے باقاعدہ کلاسز شروع ہونگی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹر عنبرین بھٹی اورمیڈم راحت نے کہا کہ  ڈسپنسر کلاس کے لیے امیدواروں کی سلیکشن بالکل صاف اورشفاف طریقہ سے ہوئی ہے،انکی تعلیمی اسناد کو خصوصی طورپر چیک کیاگیا ،  کلاسز کا باقاعدہ آغاز  20دسمبرسے ہوگا ۔انہوں نے مزید بتایاکہ کورس مکمل کرنے کے بعد یہ امیدوار ہسپتال کے تمام شعبوں،ایمرجنسی، او پی ڈی، تمام وارڈز، پی اے ٹو ڈاکٹرز، فارماسسٹ کے طورپر اورریسکیو 1122میں کام کرسکیں گے اورصحت کی ابتدائی طبی سہولتیں فراہم کرنے میں اپنابھرپورکردار ادا کرسکیں گے۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں