وفاقی وزیر قانون و انصاف سے امپلی مینٹیشن مینارٹی رائٹس فورم اور کرسچن لائرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات،اقلیتوں کے حقوق کے نفاذ بارے تبادلہ خیال کیا

منگل 30 اپریل 2024 15:18

وفاقی وزیر قانون و انصاف سے امپلی مینٹیشن مینارٹی رائٹس فورم اور کرسچن لائرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات،اقلیتوں کے حقوق کے نفاذ بارے تبادلہ خیال کیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے امپلی مینٹیشن مینارٹی رائٹس فورم (آئی ایم آر ایف)اور کرسچن لائرز ایسوسی ایشن پاکستان (سی ایل اے) پر مشتمل وفد نے آئی ایم آر ایف کے چیئرمین سیموئل پیارا اور سی ایل اے کے صدر ایڈووکیٹ عدنان شمیم بھٹی کی قیادت میں ملاقات کی جس نے اقلیتوں کے حقوق کے نفاذ اور اقلیتوں کے قومی کمیشن کے کردار کے فروغ سے متعلق اہم امور بارے تبادلہ خیال کیا۔

وزارت قانون و انصاف کی جانب سے منگل کو یہاں جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات کے دوران کرسچن میرج ایکٹ 1872 کے نفاذ اور کرسچن میرج رجسٹرار کی تقرریاں بھی زیر بحث آئیں۔ علاوہ ازیں وفاقی وزیر کو سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلوں کے مطابق صفائی کارکنان کی حفاظت کے لیے قانون سازی کے اقدامات اور قومی اقلیتی ثقافت ایوارڈ کے قیام بارے تجاویز بھی پیش کی گئیں۔

(جاری ہے)

وفد نے کرسچن میرج ایکٹ میں ترامیم کی تجویز بھی دی۔ وزیر قانون نے شرکاکی تمام تجاویز کو سراہا اور ان کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے وفد کو مکمل تعاون کا یقین دلایا اور مزید اقدامات میں صوبائی حکومت کو شامل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ یہ ملاقات پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق کو برقرار رکھنے کے لیے حکومت کے عزم کا اظہار کرتی ہے۔\932

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں