وفاقی وزیر داخلہ کا سکھرشہر میں 12 سال بعد بھی پاسپورٹ آفس کی عمارت مکمل نہ ہونے پر برہمی کا اظہار

منگل 30 اپریل 2024 16:14

وفاقی وزیر داخلہ کا سکھرشہر میں 12  سال بعد بھی پاسپورٹ آفس کی عمارت   مکمل  نہ ہونے پر  برہمی کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سکھر شہر میں 12سال بعد بھی پاسپورٹ آفس کی عمارت کی تکمیل نہ ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پاسپورٹ آفس کی عمارت کو 6 ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دیدیا ۔سکھر شہر کے اندر اور روہڑی میں 3 ماہ کے اندر 2 نئے نادرا دفاتر بنائے جائیں گے۔ وہ منگل کو پاسپورٹ آفس اور نادرا سنٹر سکھر کےدورے کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے ۔

وفاقی سیکرٹری داخلہ آغا خرم بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ وفاقی وزیر محسن نقوی نے کہا کہ پاسپورٹ آفس اس ابتر عمارت میں کسی طرح قابل قبول نہیں،شہریوں کی سہولت کیلئےپاسپورٹ آفس شہر کے مرکز میں ہونا چاہئے۔ وفاقی وزیرداخلہ نے اس موقع پر پاسپورٹ آفس موجود شہریوں سے ملاقات کی اور مسائل پوچھے۔

(جاری ہے)

پاسپورٹ بنوانے کے لیے آئی خواتین سے بھی گفتگو کی ۔

ایک خاتون نے بتایا کہ وہ پاسپورٹ بنوانے پنو عاقل سے آئی ہیں ، ان سے یہاں کسی نے پیسےنہیں لئے ۔ ایک نوجوان نے بتایا کہ وہ روس جانے کے لیے پاسپورٹ بنوا رہا ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی پاسپورٹ آفس کے بعد سبزی منڈی کے قریب نادرا سنٹر پہنچ گئے۔شہر سے دور نادرا سنٹر میں رش ، خواتین ، بزرگ اور معذوروں کو 3۔ 3 گھنٹے انتظار کا سامنا تھا ۔

چئیرمین ضلع کونسل و لارڈ مئیر سکھر سید کمیل حیدر شاہ نے نادرا دفاتر کے لئے سکھر شہر اور روہڑی میں اراضی دینے کا اعلان کیا ۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چئیرمین ضلع کونسل سکھر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سکھر شہر کے اندر اور روہڑی میں 2 سے 3 ماہ کے اندر دفتر مکمل کرائیں گے۔خواتین نے تاخیر اور انتظار کی شکایات کیں۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا فوری نوٹس لیتے ہوئے عملے کو انتظار کے حوالے سے شکایات کے ازالے کا حکم دیا ۔\932

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں