لاہور ہائیکورٹ نے پی پی 161 میں دوبارہ گنتی کرانے کا نوٹس کالعدم قرار دے دیا

منگل 30 اپریل 2024 14:53

لاہور ہائیکورٹ نے پی پی 161 میں دوبارہ گنتی کرانے کا نوٹس کالعدم قرار دے دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے صوبائی حلقہ پی پی 161 میں دوبارہ گنتی کرانے کا نوٹس کالعدم قرار دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے پی پی 161 میں دوبارہ گنتی کے خلاف فرخ جاوید مون کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ علی جعفری عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ مسلم لیگ ن کے ناکام امیدوار عمر سہیل ضیا بٹ نے الیکشن کمیشن کو حلقہ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دی، الیکشن کمیشن نے ناکام امیدوار کی درخواست پر دوبارہ گنتی کا نوٹس جاری کر دیا، جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے فارم 48،47 اور 49 جاری کیے جاچکے ہیں۔

تمام عمل مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن دوبارہ گنتی کے احکامات جاری نہیں کر سکتا ۔ عدالت نے پی پی 161 میں دوبارہ گنتی کرانے کے خلاف آزاد امیدوار فرخ جاوید مون کی درخواست منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے دوبارہ گنتی کے نوٹس کو کالعدم قرار دے دیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں