صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے مثبت اور صحت مندانہ سرگرمیوں کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے، ڈپٹی کمشنر

اتوار 22 جولائی 2018 22:40

رحیم یار خان۔22جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے کہا ہے کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے مثبت اور صحت مندانہ سرگرمیوں کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ کھیل معاشرتے میں مثبت رویوں کی جنم دیتے ہیں جس سے منفی رجحانات کی حوصلہ شکنی بھی ہوتی ہے اس کے علاوہ صحت مند جسم اور دماغ کے لئے کھیل اور ورزش نہایت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی سپورٹس آفس کے زیر اہتمام رحیم یار خان سپور ٹس جمنازیم میں ڈپٹی کمشنر سپورٹس گالا کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ چوہدری طالب حسین رندھاوا، سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی محمد ثناء اللہ، پرنسپل خواجہ فرید پوسٹ گریجویٹ کالج پروفیسر ڈاکٹر اجمل بھٹی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عزیز قریشی، ایکسین ضلع کونسل محمد انصر، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اشفا ق احمد ، شکیل یوسف سمیت دیگر سپورٹس تنظیموں کے عہدیداران موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے بہترین ایونٹ کے انعقاد پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اور مختلف کھیلوں میں شمولیت کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے والے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو بھی خوب سراہا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے اعلیٰ معیار کا سپورٹس جمنازیم فراہم کیا ہے ہمیں چاہیے کہ ہم اس میں دستیاب سہولیات سے مستفید ہوں ۔انہوں نے بیڈ منٹن، تائیکوانڈو، ریسلنگ، ٹیبل ٹینس سمیت دیگر گیمز میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں سمیت کمشنر کپ بہاولپور ڈویژن میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں نقد انعامات ، ٹرافیاں اور میڈل تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں