چوری کی 7وارداتوں میں ملزمان نقدی، موٹر سائیکل، مویشی ،موبائل فون اوردکان کاسامان چرا کرفرار

منگل 18 ستمبر 2018 23:10

رحیم یار خان۔16 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) چوری کی 7وارداتوں میں ملزمان نقدی، موٹر سائیکل، مویشی ،موبائل فون اوردکان کاسامان چرا کرفرار ہوگئے، پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی، تفصیلات کے مطا بق چوری کی پہلی واردات مڈ درباری کے رہائشی محمدطاہر کے ساتھ پیش آئی جس کی60 ہزارروپے کی نقدی ملزم علی احمد نے گاڑی سے چرالی، دوسری واردات ٹرسٹ کالونی کے رہائشی محمدیاسر کے ساتھ پیش آئی جس کی دکان کے باہر سے نامعلوم ملزم نے چندہ باکس سمیت 5ہزار روپے کی نقدی چرالی، تیسری واردات کوٹ سمابہ کے رہائشی محمدعامر کے ساتھ پیش آئی جس کی50ہزار روپے مالیت کی موٹر سائیکل نامعلوم ملزم نے مسجد کے باہر سے چرالی، چوتھی واردات کوٹ سمابہ کے رہائشی اظہر حسین کے ساتھ پیش آئی جس کا قیمتی موبائل فون اور50ہزارروپے کی نقدی دو ملزمان حمزہ وغیرہ نے چرالیے، پانچویں واردات سٹی پارک کے رہائشی محمدحسن کے ساتھ پیش آئی جس کی40ہزارروپے مالیت کی موٹر سائیکل نامعلوم ملزم نے پارک کے باہر سے چرالی، چھٹی واردات احسان پور کے رہائشی محمد یوسف کے ساتھ پیش آئی جہاں پانچ ملزمان حسین وغیرہ نے اس کی دکان سے سامان اور10ہزار روپے کی نقدی چرالی جبکہ ساتویں واردات چک بھارہ کے رہائشی محمدعالم کے ساتھ پیش آئی جس کی3لاکھ 60ہزار روپے مالیت کے مویشی چھ ملزمان سونا وغیرہ نے چراگاہ سے چرالئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں