گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام پودے لگا نے کی تقریب

جمعرات 20 ستمبر 2018 21:44

رحیم یار خان۔20 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2018ء)گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ(صادق آباد) اورسوزوکی موٹرزپاکستان کے تعاون سے شجرکاری کے سلسلہ میں سوپودے لگائے گئے، اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے ڈسٹرکٹ مینجرٹیوٹاروحیل گوہراورمینجرسوزوکی موٹرزمحمداکمل نے کہاہے کہ ہم وطن عزیزکوسرسبزبنائیں گے، درخت زمین کاحسن ہیں اورملکی معیشت میں ترقی کاباعث بنتے ہیں، بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی کوختم کرنے کے لیے ہمیں زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی ضرورت ہے، اس کے لیے معاشرے کے ہرفردکواپنے اپنے حصے کے درخت لگاناہوں گے ۔

انہوں نے کہاکہ درخت انسان کابہترین دوست ہے، انسانی زندگی میں درختوںکاکرداربڑی اہمیت کاحامل ہے جوانسانی زندگی کوزندہ رہنے کے لئے آکسیجن مہیاکرتاہے، درخت سایہ دینے کے علاوہ ماحول میں خوبصورتی پیداکرتے ہیں، انسانی زندگی درختوںکے بغیرناممکن ہے،معاشرے میں پودوں کی اہمیت کواجاگرکرناہم سب کی قومی ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ درخت لگاناصدقہ جاریہ ہے ہمیں اپنے اداروں کوصاف ستھرااورسرسبزوشاداب رکھناہے، بڑھتی ہوئی آلودگی جوپھیپھڑوںکے کینسر، سانس ودل کے امراض دمہ، جلد، آنکھوں اورناک کی الرجی کے علاوہ دیگربیماریوںکاباعث ہے، اس کے خاتمہ کے لیے درخت ناگزیرہے، درخت سایہ دینے کے علاوہ خوبصورتی پیداکرتے ہیں، انسانی زندگی درختوںکے بغیرناممکن ہے۔

اس موقع پراسسٹنٹ میجنرسوزوکی موٹرزشاہ زیب خلیل، پرنسپل ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ(صادق آباد) رانامحمدرضوان اوردیگرموجودتھے، آخرمیں ملکی سلامتی کے لیے دعامانگی گئی۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں