ٹر یفک کے مختلف حا د ثا ت میں 2 افرادجاں بحق

منگل 16 اکتوبر 2018 23:56

رحیم یارخان۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) ٹر یفک کے مختلف حا د ثا ت میں 2 افرادجاں بحق ہو گئے، تفصیلات کے مطا بق پہلا حادثہ جلال پور پیروالا کے رہائشی 25سالہ محمد حسنین کے ساتھ پیش آیا جو کہ موٹرسائیکلو ں کے تصادم میں شدید زخمی ہوگیا تھا کو انتہائی تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جہاں25سالہ محمد حسنین طبی امداد کے باوجود جانبر نہ ہوپایا اوردم توڑگیا،دوسرا حادثہ بھی ترنڈہ سوائے خان کی رہائشی 35سالہ لطیفاں بی بی کے ہمراہ پیش آیا جو اپنے عزیز کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جارہی تھی کہ اسی دوران غفلت کے باعث 35سالہ لطیفاں بی بی کی چادر ٹائر میں الجھ گئی جس سے 35سالہ لطیفاں اپنا توازن برقرار نہ رکھ پائی اور سر کے بل سڑک پر جاگری شدید زخمی ہوجانے پر لطیفاں بی بی کو بھی تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں35سالہ لطیفاں بی بی جانبر نہ ہوپائی اور دم توڑگئی، ہسپتال انتظامیہ نے کارروائی کے بعد دونوں کی نعشیں تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردی۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں