انسداد پولیو مہم کے بہترین نتائج حاصل کرنے کے لئے موثر مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے تاکہ ضلع بھر میں پانچ سال سے کم عمر کوئی بچہ پولیو سے بچائو کی ویکسین سے محروم نہ رہے

ہفتہ 8 دسمبر 2018 21:02

رحیم یارخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے کہا ہے کہ انسداد پولیو مہم کے بہترین نتائج حاصل کرنے کے لئے موثر مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے تاکہ ضلع بھر میں پانچ سال سے کم عمر کوئی بچہ پولیو سے بچائو کی ویکسین سے محروم نہ رہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے زیر اہتمام ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقدہ انسداد پولیو کی قومی مہم کا پانچ سال سے کم عمر بچو ں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر مخدوم بشارت حسین ہاشمی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سخاوت رندھاوا سمیت دیگر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ٹیموں کی کارکردگی کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیکر خامیوں کو دور کیا جائے۔والدین کی آگہی کے لئے بھی تمام تشہیری ذرائع کو متحرک رکھا جائے۔سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر مخدوم بشارت حسین ہاشمی نے کہا کہ انسداد پولیو کی قومی مہم 10تا14دسمبر تک جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں