رحیم یارخان، تین روزہ کلچرل فیسٹول کا اہتمام

منگل 18 دسمبر 2018 21:47

رحیم یارخان ۔ 18 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء)میونسپل کمیٹی کوٹ سمابہ کے زیراہتمام تین روزہ کلچرل فیسٹول کا اہتمام، فیسٹول کے دوسرے روز محفل مشاعرہ کا انعقاد ہوا جس میں معروف شاعر سید سلیمان گیلانی، امان اللہ ارشد ودیگر نامور اور مقامی شعراء کرام نے شرکت کی اور اپنا اپنا کلام پیش کیا۔

(جاری ہے)

محفل مشاعرہ کی صدارت چیئرمین میونسپل کمیٹی سید محمود الحق بخاری نے کی جبکہ آرگنائزر وائس چیئرمین چوہدری محمد ارشاد تھے۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں