رحیم یارخان،ڈائریکٹ کنڈیاں لگا کر بجلی کی چوری کرنے میں ملوث12صارفین کور نگے ہاتھوں پکڑلیا گیا

ہفتہ 19 جنوری 2019 23:52

رحیم یارخان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) ڈائریکٹ کنڈیاں لگا کر بجلی کی چوری کرنے میں ملوث12صارفین کور نگے ہاتھوں پکڑلیا برقی تنصیبات کاٹ دیں پولیس نے ایس ڈی او میپکو کے تحریری مراسلوں پر مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ایس ڈی او میپکو کو اطلاع ملی کہ چک102پی، کوٹ فقیرا، شبیر احمد آباد، سید پور کے علاقوں میں صارفین سرعا م ڈائریکٹ کنڈیاں لگا کر بجلی چوری کرنے میں مصروف ہیں جس پر میپکو عملہ نے ان علاقوں میں چھاپے مارکر12 بجلی چور صارفین عون،عبدالکریم ، فیض احمد، عبدالرشید، ریاض احمد، ایوب، ظہور احمد، رحمت اللہ، محمد اسماعیل، تاج محمد ، اللہ ڈیوایا، یار محمدکورنگے ہاتھوں پکڑ کر برقی تنصیبات کاٹ دیں بعد ازاں پولیس نے ایس ڈی او میپکو کے تحریری مراسلوں پر الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں