ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی بہترین سہولیات کو ہمہ وقت برقرار رکھا جائے، ڈی سی رحیم یارخان

منگل 23 اپریل 2019 23:49

رحیم یار خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے کہا ہے کہ تحصیل ہیڈ کواٹر ز ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی بہترین سہولیات کو ہمہ وقت برقرار رکھا جائے تاکہ مریضوں کو علاج کے لئے شہر کا رخ نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے ڈی پی او عمر سلامت کے ہمراہ رات گئے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال صادق آباد کا اچانک دورہ کرتے ہوئے ہسپتال کے مختلف وارڈز اور شعبوں کا معائنہ کیا اور ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری چیک کی۔

انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو صفائی کا نظام مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نے ادویات کی دستیابی اور فراہمی کے ریکارڈ کو بھی چیک کیا اور ایم ایس کو ہدایت کی کہ صحت کے شعبہ میں مقرر کردہ معیار کے تحت ضروری اقدامات کو فعال رکھنے میں کوئی کمی نہیں رہنی چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے علاج معالجہ کے لئے آئے ہوئے مریضوں اور ان کے لواحقین سے طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ باقاعدگی سے اپنی تحصیلوں میں موجود ہسپتالوں کے وزٹ کریں اور تمام تر انتظامی عملہ کو چوکس ، ادویات کی موجودگی اور مشینری کو فعال رکھا جائے۔اسسٹنٹ کمشنر کاشف ڈوگر نے ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل اور ڈی پی او عمر سلامت کو ہسپتال میں طبی سہولیات بارے بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں