بجلی چوری کرنے کے خلاف میپکو کا ایکشن ،15 بجلی چور پکڑے گئے، مقدمات درج

بدھ 18 ستمبر 2019 23:43

رحیم یار خان ۔ 18 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2019ء) ڈائریکٹ کنڈیاں لگا کر بجلی کی چوری کرنے والے صارفین کے خلاف میپکو کا ایکشن 15 بجلی چور صارف رنگے ہاتھوں پکڑے گئے برقی تنصیبات ہٹا دی گئیں ایس ڈی او ز کے تحریری مراسلوں پر پولیس نے مقدمات درج کرلیے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایس ڈی اوز میپکو کو اطلاع ملی کہ موضع سروہی ، کوٹ سبزل، داعووالہ ، جمالدین والی اور سید پور کے علاقوں میں صارفین ڈائریکٹ کنڈیاںلگا کر بجلی کی چوری کرنے میں مصر وف ہیں جس پر میپکو کی ٹیموں نے ان علاقوں میں چھاپے مارکر ڈائریکٹ کنڈیاں لگا کربجلی کی چوری کرنے والی15صارفین رشید احمد، محمد عارف، محمدعرفان، قبول خان، محمداقبال، محمد شفیع ، محمد لقمان، عبدالشکور، عبدالغنی ،غلام مصطفی، محمد عرفان ، اسد اللہ،محمداسلم، امداد حسین اور محمد قابل کو رنگے ہاتھوں پکڑکر برقی تنصیبات ہٹادیں بعدا زاں ایس ڈی او میپکو کے تحریری مراسلوں پرپولیس نے رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والے بجلی چور صارفین کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں