ڈی ای او ایلیمنٹری (زنانہ) کے مختلف سکولوں کے دورے،ٹیچرز کی حاضریوں،صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا

ہفتہ 12 اکتوبر 2019 19:13

رحیم یارخان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2019ء) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری (زنانہ) مدارس رحیم یار خان میڈم شہنازچوہدری کے سکولوں کے اچانک دورے، طالبات کی تعلیمی کارکردگی سمیت سکولوں میں ٹیچرز کی حاضریوں،صفائی ستھرائی کو جائزہ لیااور ضروری ہدایات دیں۔ گذشتہ روز انہوں نے گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول موضع چنہ،اور گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول چک نمبر99پی سمیت دیگر سکولوں کے دورے کئے۔

موضع چنہ گرلز سکول کے اچانک وزٹ کے دوران انہوں نے ٹیچرز اور طالبات کے حاضری رجسٹرچیک کئے تمام ٹیچرز سکول میں موجود پائی گئیں، سکول میں صفائی ستھرائی کی صورت حال کوانہوں نے تسلی بخش قرار دیا انہوں نے ایل این ڈی کلاس میں طالبات کی تعلیمی کارکردگیکا بغورجائزہ لیا اور اچھی کارکردگی پر کلاس ٹیچرمس شبانہ اور ہیڈمسٹریس میڈم عابدہ سلطانہ کو شاباش دی۔

(جاری ہے)

سکولوں کے دورہ کے دوران ڈی ای او میڈم شہنازچوہدری نے ہدایات جاری کیں کہ ایل این ڈی کلاسز کو خصوصی طور پر فوکس رکھا جائے، سکولوں میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جائے،ڈینگی اور سموگ کے نقصانات بارے اور ان سے بچاؤ کے لیے طالبات کو زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کی جائے۔ انہوں نے این ایس بی فنڈز کے بارے میں ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ این ایس بی فنڈکو طالبات کی بہبود پرصاف اور شفاف طریقہ سے خرچ کیا جائے اور اس کا باقاعدہ ریکارڈ رکھا جائے تھرڈ پارٹی اس کا آڈٹ کریگی،انہوں نے سکولوں میں واش رومز کی صفائی پر بھی زوردیتے ہوئے کہاکہ واش رومز کی صفائی انتہائی ضروری ہے اور یہ صحت کے لیے ایک چیلنج ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ وزیراعلی روڈ میپ کے تمام انڈیکیٹرز کو پورا کیا جائے،کوالٹی آف ایجوکیشن مزید بہتری لائی جائے سکولوں میں طلباء وطالبات کی جسمانی سزا پر مکمل پابندی ہے،خلاف ورزی کی مرتکب ٹیچر ز کے خلاف محکمانہ کاروائی ہوگی۔انہوں نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل اور سی ای اوایجوکیشن چوہدر ی محمد اکبر کی خصوصی ہدایات ہیں کہ ضلع کو پنجاب کے ٹاپ 5اضلاع میں لانے کے لیے تمام ٹیچرز اپنی ذمہ داریوں کو محسوس کریں اور اپنا بھرپورکردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں