رحیم یارخان ۔ملازمین کے مسائل حل کر کے مجھے قلبی سکون ملتا ہے، ڈپٹی کمشنررحیم یارخان

بدھ 23 اکتوبر 2019 22:41

رحیم یارخان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) ڈپٹی کمشنررحیم یارخان جمیل احمد جمیل نے کہا ہے کہ ملازمین کے مسائل حل کر کے مجھے قلبی سکون ملتا ہے، محنتی اور فرض شناس ملازمین اداروں کی شناخت ہیں جنہیں آگے بڑھنے کا موقع ملنا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ مال کے ان سروس پرموشن کے تحت کلاس فور سے جونیئر کلرک کے عہدہ پر ترقی پانے والے ملازمین سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر جونیئر کلرک کے عہدہ پر ترقی پانے والے ملازمین منصور حسین مہر، عباس حیدر، مسعود مدنی، شبیر سرور، محمد عرفان عباسی، ظہیر الدین بابر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے ترقی پانے والے ملازمین کو اپنی مستقبل میں ملنے والی ذمہ داریوں کو ایمانداری اور محنت سے ادا کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے میرٹ پر اپنی جگہ بنائی ہے لہذا اسے برقرار رکھتے ہوئے اپنی سروس میں فرض شناسی اور میرٹ کو یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ان سروس پروموشن کے تمام پراسس ایمانداری اور میرٹ پر مکمل کرنے پر اسٹیبلشمنٹ برانچ کی بھی تعریف کی۔اس موقع پر ترقی پانے والے ملازمین نے ڈپٹی کمشنر کو پھول اور ایم این اے چوہدری جاوید اقبال وڑائچ، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری محمد شفیق، ایم پی اے چوہدری آصف مجید کو علاقائی اجرک پہنائیں۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں