کسی بھی ٹرانسپورٹرز کو حکومت کے منظور شدہ کرائے سے زائد رقم وصول کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،آرٹی اے سیکرٹری ریاست علی

منگل 2 جون 2020 18:43

رحیم یارخان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2020ء) آرٹی اے سیکرٹری ریاست علی کی بڑی کارروائی‘زائد کرایہ وصول کرنے پر متعدد بس مالکان کو 55ہزار روپے جرمانے جبکہ 2لاکھ 77ہزار روپے مسافروں میں زائد کرائے کی رقم واپس کرائی۔شہریوں کی جانب سے زائد کرایہ وصولی کی شکایت پر کاروائی کی گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر آرٹی اے سیکرٹری ریاست علی کی تاپڑ توڑ کاروائیاں‘زائد کرایہ وصولی کرنے پر نیو بس اسٹینڈ‘خان پور اڈا ودیگر مقامات پر بسوں میں چھاپہ مارا تو مسافروں نے زائد کرایہ وصول کرنے پربس انتظامیہ کے خلاف شکایات کے انبار لگادیئی جس پر آر ٹی اے سیکرٹری ریاست علی نے موقع پر کھڑے ہوکر زائد کرایہ وصول کرنے پر متعدد بس مالکان کو بھاری جرمانے عائد کرنے کے ساتھ 2لاکھ 77ہزار روپے زائد کرایہ وصول کرنے کی رقم بھی مسافروں کو واپس کرائی۔

اس موقع پر سیکرٹری آر ٹی اے ریاست علی نے مسافروں کے مسائل سننے کے بعد فوری حل کروانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق عوام کو پٹرول کے سستا ہونے کا ریلیف پہنچانے کیلئے سخت اقدامات کئے جارہے ہیں کسی بھی ٹرانسپورٹرز کو حکومت کے منظور شدہ کرائے سے زائد رقم وصول کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں