موجودہ حالات میں صحت مندانہ سرگرمیوں کا فروغ نہایت اہمیت کا حامل ہے، اے ڈی سی

ہفتہ 25 ستمبر 2021 22:26

رحیم یار خان۔25ستمبر  (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 ستمبر2021ء) :ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر سدرہ سلیم نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں صحت مندانہ سرگرمیوں کا فروغ نہایت اہمیت کا حامل ہے،حکومت پنجاب سپورٹس سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کو سہولیات اور کھیلوں کی فراہمی کے بھرپور مواقع فراہم کر رہی ہے جس کی تقلید کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے ضلع میں مختلف کھیلوں کا کیلنڈر ضلعی محکمہ سپورٹس اور کھیلوں کی تنظیموں کے کی معاونت سے منظور کیا ہے تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ صحت مندانہ سرگرمیوں میں شمولیت کے مواقع میسر آ سکیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنوبی پنجاب گرلز والی بال ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اشفاق احمد سمیت دیگر موجود تھے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کورونا کے باعث کھیلوں کی سرگرمیاں ماند پڑ چکی تھیں مگر حالات میں بہتری آتے ہیں ایسے تمام کھیلوں کو از سر نو ترتیب دیا جا رہا جس میں کورونا ایس او پیز کو ملحوظ خاطر کرکھا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ گرلز کھلاڑیوں کا صحت مندانہ سرگرمیوں کی جانب راغب ہونا خوش آئند ہے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اشفا ق احمد نے بتایا کہ سالانہ سپورٹس کیلنڈر کے تحت جنوبی پنجاب گرلز والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں ملتان، ڈی جی خان، راجن پور، بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یار خان اور دانش سکول والی بال گرلز ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ تین روز تک جاری رہنے والے گرلز والی بال ٹورنامنٹ کافائنل بروز اتوار سپورٹم جمنازیم میں منعقد ہو گا۔بعد ازاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر سدرہ سلیم نے سپورٹس جمنازیم کے سبزہ زار میں پودابھی لگایا۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں