رحیم یار خان ،انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ سرچ آپریشن میں 8 مبینہ سہولت کار گرفتار

گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے، انکشافات پر تمام تر ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا، ڈی پی او محمد علی ضیاء

منگل 26 اکتوبر 2021 14:45

رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2021ء) ضلع رحیم یار خان میں 9 افراد کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ سرچ آپریشن میں 8 مبینہ سہولت کار گرفتار کر لیئے گئے۔ڈی پی او کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء کے مطابق سرچ آپریشن چوک ماہی میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ یہ آپریشن ایس پی انویسٹی گیشن کیپٹن (ر) دوست محمد کی نگرانی میں کیا گیا۔ڈی پی او کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء نے بتایا کہ سرچ آپریشن کے دوران ڈرون کیمروں و دیگر جدید ٹیکنالوجی سے مدد حاصل کی گئی۔انہوںنے کہاکہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے، انکشافات پر تمام تر ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں