رحیم یار خان،ڈپٹی کمشنر کااشیاء روزمرہ کی دستیابی و قیمتوں، کھاد کی دستیابی، آٹا کی دستیابی اورلیمپی سکن بیماری کی روک تھام کے حوالہ سے اجلاس

ہفتہ 25 جون 2022 17:59

رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2022ء) ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے ضلع میں اشیاء روزمرہ کی دستیابی و قیمتوں، کھاد کی دستیابی، آٹا کی دستیابی اورلیمپی سکن بیماری کی روک تھام کے حوالہ سے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) ریاست علی، ڈی او انٹر پرائزز غازی خان، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر طاہر گلزار سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس یقینی بنائیں کہ تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز پر اشیاء روزمرہ کی قیمتیں نمایاں جگہوں پر آویزاں ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کی سہولت کے لئے آٹا پر سبسڈی فراہم کر رہی ہے لہذا آٹا کی کوالٹی اور نرخوں پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ محکمہ خوراک اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سبسڈایزڈ آٹا مہنگے داموں فروخت کرنے والے دکانداران کے خلاف مقدمات درج کرائیں۔

انہوں نے کہا کہ اشیاء روزمرہ کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کے لئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ذمہ دارانہ کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ آٹا، گندم اور کھاد کی کسی صورت غیر قانونی نقل و حرکت نہیں ہونی چاہیے جبکہ محکمہ لائیو سٹاک لمپی سکن کی ویسکینیشن کا عمل تیزی سے جاری رکھے۔\378

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں