موٹر وے پولیس نے ٹرک سے گرنے والا سامان مالکان کے سپرد کر دیا

ہفتہ 16 مارچ 2024 19:24

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2024ء) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی فرض شناسی ٹرک سے گرنے والا سامان مالکان کے حوالےتفصیلات کے مطابق سیکٹرکمانڈر ایم فائیو تیمور خاں کےحکم پر پٹرولنگ کی مؤثر حکمت عملی کی بدولت رحیم یار خان ایم فائیو بیٹ نمبر 27 میں اینٹی کرائم سکارڈکے افسران کو دوران گشت سبزی کے درجن سے زائد بورے ملے جن کو فوری طور پر کیرج وے کلئیر کراکے کوننگ کی گئی ۔

(جاری ہے)

جس پرناکہ بندی کرکے انتہائی مؤثرحکمت عملی سےبیٹ کمانڈر عقیل یوسف نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پٹرولنگ کی مؤثرحکمت عملی سے قلیل وقت میں اسکے مالک مزدا نمبر ار این ای/ 8465 کے ڈرائیور وقاص احمد کے حوالے کیا۔نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افسران کی فرض شناسی کو اہل علاقہ نے خوب سراہا۔اچھی ڈیوٹی کرنے پر سیکٹر کمانڈر کیطرف سے متعلقہ افسران کو شاباش دی گئی ۔سیکٹر کمانڈرتیمور خان کے مطابق نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی طرف سے قومی شاہراہ پر شہریوں کو کسی بھی پریشانی سے بچانا اور مسافروں کی جان و مال کی حفاظت موٹر وے پولیس کا اولین فریضہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں