ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کا مقصد علاج معالجہ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا ہے۔ ڈپٹی کمشنر

پیر 18 مارچ 2024 17:22

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر خرم پرویز کا شیخ زید ہسپتال کا دورہ، مختلف وارڈز کی تزئین و آرائش و مرمتی کاموں کا جائزہ لیا،پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم لغاری نے ایم ایس ڈاکٹر عمران بشیرکے ہمراہ ہسپتال میں دستیاب طبی سہولیات اور ضرویات بارے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے تعمیراتی ادارے کو پیڈز سرجری، گائنی اپریشن تھیٹر پر جاری کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے سے موجود وارڈز کی تزئین و آرائش اور اپ گریڈیشن کے منصوبوں کی تکمیل سے طبی سہولیات میں اضافہ اور بہتری آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع میں طبی سہولیات میں اضافے اور التواء کے شکار فلاح عامہ کے منصوبوں کی تکمیل ترجیح ہے اور اس تیز رفتاری سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سرجیکل ٹاور کی تعمیر میں حائل رکاوٹوں کے خاتمے کے لئے وہ اپنا کردار ادا کریں گے۔پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر سلیم لغاری نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے ہسپتالوں کے مختلف شعبہ جات کی تزئین و آرائش کے منصوبوں کی تکمیل کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں او رمریضوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات کے ساتھ ڈاکٹرز بھی خوشگوار ماحول میں مریضوں کو سروسز فراہم کر رہے ہیں۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں