گراں فروشی پر 17 لاکھ سے جرمانے، 98 افراد گرفتار کئے گئے۔ڈپٹی کمشنر

منگل 19 مارچ 2024 17:10

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2024ء) رمضان المبارک میں عوام کے معاشی تحفظ اور ریلیف فراہمی کے لئے ڈپٹی کمشنر خرم پرویز کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) شاہد ملک نے اشیاء روزمرہ کی مقررہ نرخوں پر دستیابی کا جائزہ لینے کے لئے مختلف مارکیٹ اور بازاروں کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ڈی او انڈسٹریز عمادالدین جتوئی، ڈی او سول ڈیفنس یٰسین ملک، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر طاہر گلزار کے ہمراہ شہری و دیہی علاقوں کی مارکیٹس، بازاروں اور ریڑھی بانوں کا سرپرائز وزٹ کرتے ہوئے اشیاء کی مقررہ نرخوں پردستیابی کا جائزہ لیا۔

انہوں نے گرانفروشی، ناپ تول میں کمی اور سرکاری نرخ نامے آویزاں نہ کرنے پر متعدد دکاندارو ں کو بھاری جرمانے عائد کئے۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں