ایک دن میں 10 ہزار اور مجموعی طور 5 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر

بدھ 20 مارچ 2024 17:28

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2024ء) موسم بہار شجر کاری مہم کے سلسلہ میں محکمہ جنگلات کے زیر اہتمام عباسیہ جنگلات لیاقت پور میں ایک یوم میں 10ہزار پودے لگائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

شجر کاری مہم کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر خرم پرویز ہوں گے جو تعلیمی اداروں کے طلباء کے ہمراہ عباسیہ جنگلات میں پودے لگائیں گے۔ڈویژنل فاریسٹ آفیسر راجہ جاوید اقبال نے بتایا کہ موسم بہار شجر کاری مہم کے سلسلہ میں ضلع میں پانچ لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس میں ڈھائی لاکھ ڈیفنس جبکہ دیگر مختلف سرکاری محکموں اور عوام کے ساتھ مل کر لگائے جائیں گے۔\378

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں