ٹر یفک کے چا رمختلف حادثات میں4 افرادجاں بحق، خاتو ن سمیت 3شدید زخمی

اتوار 26 فروری 2017 20:31

رحیم یار خان۔26 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2017ء) ٹر یفک کے مختلف حادثات میں4 افرادجاں بحق، خاتو ن سمیت 3شدید زخمی ہو گئے،تفصیل کے مطابق پہلا حادثہ مسن آباد کے رہائشی 28سالہ امتیاز احمد کے ساتھ پیش آیا جو سڑک کنارے اپنے گھر کے باہر کھڑا تھا کہ اسی دوران گزرنے والی تیز رفتار مسافر کوچ نے کچل ڈالا جس کے نتیجہ میں28 سالہ امتیاز احمد زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پر ہی دم توڑگیا جبکہ مسافر کوچ ڈرائیور کوچ موقع پر چھوڑکرفرارہوگیا جسے پولیس نے قبضہ میں لے کر کارروائی شروع کردی ، دوسرا حادثہ رکن پور کے رہائشی شوکت علی کے ساتھ پیش آیا جو 53سالہ موہل مائی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر رکن پور جارہا تھاکہ تیزرفتاری کے باعث بے قابوہوکر موٹرسائیکل سامنے جانے والی اُونٹ ریڑھی سے ٹکراگیا جس کے نتیجہ میں 40سالہ شوکت علی زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پر ہی دم توڑگیا جبکہ53سالہ موہل مائی شدید زخمی ہوگئی جسے طبی امدادکیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ، تیسرا حادثہ روہیلاں والی کے رہائشی25سالہ سجاول علی کے ساتھ پیش آیا جو ٹر ک کے بمپر پر بیٹھا تھا کہ اچانک ڈرائیور کے بریک لگانے کے نتیجہ میں 25سالہ سجاول علی توازن برقرار نہ رکھ پایا اور سر کے بل سڑک پر جاگرا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑگیا جبکہ چوتھا حادثہ قومی شاہراہ پر پیش آیا جہاں ٹرالر یوٹرن پر کھڑے موٹرسائیکل سواروں پر چڑھ گیا جس کے نتیجہ میں موضع رم کارہائشی 35سالہ محمد اکمل زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پر ہی دم توڑگیا جبکہ بستی ماچھیاں کے رہائشی رفیق احمد اور مختار احمد شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاںا نہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں