اقلیتی ڈے کے بھر پور سپورٹس کا اہتمام کیا گیا،ڈی ایس اورحیم یارخان

جمعہ 11 اگست 2023 22:53

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2023ء) ڈپٹی کمشنر، چیئرمین ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی شکیل احمد بھٹی کی ہدایت پر سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ضلع بھر میں یوم آزادی تقریبات کے سلسلہ میں مختلف کھیلوں کے مقابلے جاری۔قومی اقلیتی ڈے کے موقع پر میرا تھن ریس کا اہتمام کیا گیا جس میں اقلیتی برادری نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔پوزیشن ہولڈرز میں نقد انعامات اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے۔

میراتھ ریس بلجیئم چوک سے شروع ہو کر ہولی کراس چرچ پر اختتام پذیر ہوئی۔اس موقع پر فادر ہولی چرچ عمرا ن خورشید، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اشفاق احمد، ڈینیل برادر ہولی چرچ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کالجز قمر اقبال، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر فزیکل محمد عارف سمیت دیگر موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اشفاق احمد نے بتایا کہ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر شکیل احمد بھٹی کی ہدایت پر یوم آزادی کی تقریبات شایان شان انداز سے منائی جا رہی ہے اور اس سلسلہ میں ضلع کی چاروں تحصیلوں میں مختلف قومی اور علاقائی کھیلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور آج قومی اقلیتی ڈے کے موقع پر میرا تھن ریس کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں اقلیتی بچوں نے حصہ لیا۔

ریس کے اختتام پرجیتنے والے کھلاڑیوں میں نقد انعامات اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے۔\378

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں