اُردو پوائنٹ پاکستان راولپنڈیراولپنڈی کی خبریںاڈیالہ جیل میں نوازشریف کی طبیعت ناساز ،ڈاکٹرز کافوری اسپتال منتقل ..

اڈیالہ جیل میں نوازشریف کی طبیعت ناساز ،ڈاکٹرز کافوری اسپتال منتقل کرنے کا مشورہ

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جولائی2018ء) سابق وزیراعظم نواز شریف کے اڈیالہ جیل میں گردے فیل ہونے کا خدشہ ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم نوازشریف کے خون میں یوریا کی مقدار خطرناک حد تک پہنچ گئی ہے جس سے ان کی کڈنی فیل ہونے کا خدشہ ہے، نوازشریف کے جسم میں پانی کی شدید کمی اور دل کی دھڑکن بھی ناہموار ہے۔

(خبر جاری ہے)

میڈیکل بورڈ نے ہیلتھ سیکریٹری پنجاب کو ایمرجنسی سے مطلع کردیا ہے جب کہ ڈاکٹرز نے نوازشریف کوفوری اسپتال منتقل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کو 10 سال ، مریم نواز کو 7 اور ان کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

راولپنڈی شہر کی مزید خبریں