ٹرن آئوٹ دس فیصد تک رہنے کا خدشہ،

غلام سرور خان کا سیکیورٹی میں کچھ نرمی کرکے پولنگ کا عمل تیز کروا نے کا مطالبہ

بدھ 25 جولائی 2018 15:17

ٹرن آئوٹ دس فیصد تک رہنے کا خدشہ،
ٹیکسلا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2018ء) ٹیکسلا کے حلقہ این اے 63 سے تحریک انصاف کے امیدوار غلام سرور خان نے ٹرن آوٹ دس فیصد تک رہنے کا خدشہ ظاہر کر تے ہوئے سیکیورٹی میں کچھ نرمی کرکے پولنگ کا عمل تیز کروایا جائے۔

(جاری ہے)

بدھ کو عام انتخابات کے دن غلام سرور خان نے اپنے دیا ویڈیو بیان میں کہا ٹیکسلا سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر پولنگ سٹیشن گیٹ کے باہر سے ایک ایک ووٹر کو اندر جانے دیا جارہا ہے غلام سرور خان ٹیکسلا جس پولنگ سٹیشن پر دوہزار ووٹ ہے وہاں اب تک سو تک ووٹ کاسٹ ہوا ہے غلام سرور خان ٹیکسلا پولنگ بہت ہی سست ہے یہی رفتار رہی تو ٹرن آوٹ دس فیصد تک رہے گا غلام سرور خانریٹرننگ افسران کے علم میں پولنگ سست ہونا لایا ہوں غلام سرور خان نے مطالبہ کیا کہ سیکیورٹی میں کچھ نرمی کرکے پولنگ کا عمل تیز کروایا جائے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں