عید الاضحی پر کینٹ میں 650سینٹری ورکرز ،25سینٹری سپروائزرز اور 3سینٹری انسپکٹرز فرائض سر انجام دیں گے
اتوار 19 اگست 2018 20:20
(جاری ہے)
چیف سینٹری انسپکٹر وارث بھٹی نے اے پی پی کو عید الاضحیٰ صفائی پلان کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ عید صفائی پلان کے تحت کینٹ بورڈ دفتر میں مرکزی شکایات سیل قائم کیا جائے گا جو کہ عید الاضحیٰ کے تینوں ایام میں 24گھنٹے فعال رہے گا جبکہ راولپنڈی کینٹ کی تمام دس وارڈز میں بھی ایک ایک شکایات سیل قائم کیاجائے گا ۔
وارث بھٹی نے قومی خبر ایجنسی کو بتایاکہ عید الاضحیٰ کے لیے تشکیل دیئے گئے صفائی پلان کے دوران 650سینٹری ورکرز ،25سینٹری سپروائزرز اور 3سینٹری انسپکٹرز اپنے فرائض سر انجام دیں گے ۔ہر وارڈ کا سپروائزر اپنی وارڈ کی مرکزی قربان گاہوں کی بروقت صفائی ،فینائل و تیزاب سے دھلائی اور چونے کے چھڑکائو کا ذمہ دار ہو گا ۔وارث بھٹی نے بتایاکہ راولپنڈی کینٹ میں مجموعی طور پر 26مقامات پر اجتماعی قربانی کی جائے گی جن کی عید کے تینوں ایام میں روزانہ کی بنیاد پر صفائی کی جائے گی ۔ایک سوال کے جواب میں وارث بھٹی نے قومی خبر رساں ادارے کو بتایاکہ عید الاضحیٰ کے لیے صفائی پلان میں کینٹ بورڈ کے ذاتی 20منی ٹرپرز ،11ڈمپرز 09ٹریکٹر ٹرالی ،5سوزوکی پک اپ ،5کمپیکٹر ،5ٹرک ،6شاولز ،1ایکسویٹر ،کے ساتھ ساتھ نجی شعبے سے کرایہ کی بنیاد پر حاصل کیے گئے 8ڈمپرز (10ویلرز )2ایکسویٹرز ،10سوزوکی پک اپ ، 05ٹریکٹر ٹرالی اور 7شہ زور بھی صفائی پلان کا حصہ ہوں گے ۔چیف سینٹری انسپکٹر وارث بھٹی نے آفیشل نیوز ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ عید الاضحیٰ کے صفائی پلان کے تحت چونگی نمبر 22،راول سی این جی پشاور روڈ اور پولیس اسٹیشن روڈ پر ٹرانسفر پوائنٹس قائم کیے جائیں گے جہاں سے یہ آلائشیں ڈمپنگ پوائنٹ تک منتقل کی جائیں گی ۔ترجمان راولپنڈی کینٹ قیصر محمود نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ عید صفائی پلان کی نگرانی سی ای او کینٹ سبطین رضا اور ایڈیشنل سی ای او کریں گے جبکہ انچارج سینی ٹیشن مرکزی شکایات سیل سمیت تمام وارڈز میں قائم کیے گئے شکایات سیل کی مانیٹرنگ کریں گے ۔انہوں نے بتایاکہ اس ضمن میں تمام شکایات سیل اور علاقہ سینٹری سپروائزرز کے فون نمبرز کی تشہیر کی جائے گی تاکہ ہر علاقے کے مکین اپنے متعلقہ سینٹری سپروائزر سے رابطہ کر کے آلائشیں اٹھوانے کے عمل کو یقینی بنا سکیں ۔راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
اے این ایف کی کارروائیاں ،8 ملزمان گرفتار ، 30 کلو گرام منشیات برآمد
ہم نے کسی سے ڈیل نہیں کرنی، مذاکرات عمران خان کی رہائی کیلئے ہوں گے،علی محمد خان
پی ٹی آئی سیاسی اور دیگر قوتوں سے مذاکرات کیلئے تیار ہے، علی محمد خان
بانی پی ٹی آئی نے 3لوگوں کو مذاکرات کرنے کا اختیار دے دیا
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان کا لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کا دورہ
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی ،17ملزمان گرفتار
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق کلرسیداں میں بھی لیڈی ٹریفک اسٹنٹ فیلڈ میں تعینات
چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کا چین کی پیپلزلبریشن آرمی نیوی کے ہیڈکوارٹرزکا دورہ
جی ایچ کیو حملہ سمیت 9 مئی کے پرتشدد مظاہروں و دیگر کیسز میں عمر ایوب خان کی ضمانتیں کنفر م
بشریٰ بیگم کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کے مالیاتی سکینڈل پر مبنی القادر ٹرسٹ ریفرنس میں نیب کے مزید 1 گواہ کا ..
صوبائی محتسب پنجاب گزشتہ سال (2023) میں مجموعی طور پر 35202 شکایات نمٹا دیں
راولپنڈی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں
-
صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق
-
نیب نے ارکان پارلیمنٹ اور سیاستدانوں کو سیاسی انتقام سے بچانے کی پالیسی کی تیاری شروع کردی
-
ملک میں 1961 کے بعد رواں سال اپریل میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی.محکمہ موسمیات
-
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے
-
اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ملک بھر میں عجائب گھروں کا عالمی دن 18 مئی کو منایا جائے گا
-
ملک میں1961 کے بعد رواں سال اپریل میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی، رپورٹ
-
وزیر اعظم نے ججوں کی تعیناتی کیلئے آئینی ترمیم کی ہدایات کی ہیں،اعظم نذیر تارڑ
-
کوئی غلط فہمی میں نہ رہے‘ صوبے کی پائی پائی وصول کریں گے، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا
-
چیئرمین (اوگرا) ،ممبر (آئل) ،اوگرا سینئر حکام کا پی پی ایل کے آہدی فیلڈ کا ایک دورہ
-
9مئی کیسز،عدالتوں میں پیش نہ ہونے پر 14ملزمان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد تک اضافے کا امکان