گرجا روڈ پر واقع گھر میں دستی بم اور دھمکی آمیز خط پھینک دیا گیا،

دستی بم ناکارہ کر دیا گیا، تحقیقات شروع

منگل 20 نومبر 2018 14:11

گرجا روڈ پر واقع گھر میں دستی بم اور دھمکی آمیز خط پھینک دیا گیا،
راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) تھانہ صدر بیرونی کے علاقے گرجا روڈ میں واقع گھر میں دستی بم اور دھمکی آمیز خط پھینک دیا گیا، پولیس نے دستی بم ناکارہ بنا کر تحقیقات شروع کردیں۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق گرجا روڈ پر ولی خان نامی شخص کے گھر سے ہینڈگرنیڈ کے ساتھ دھمکی آمیز خط بھی ملاہے جس پر تحریر ہے کہ پیسے دوبارہ نہیں مانگنا ورنہ ٹکڑے کردیں گے۔

اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ہینڈ گرنیڈ کو ناکارہ بنا دیا گیا۔گھر کے مالک ولی خان نے تھانہ صدر پولیس کو ابتدائی بیان میں بتایا ہے کہ جہلم سے تعلق رکھنے والے شخص فضل حسین کے ساتھ لین دین کا تنازع چل رہا ہے اوریہ کارروائی اسی نے کی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ معاملہ مشکوک ہے جس کی تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں