مسیحی برادری کی عبادت گھروں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کی اپیل

اتوار 16 دسمبر 2018 17:30

راولپنڈی 16دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) پیرش پریسٹ فادر سرفراز سائمن اور انچارج ہولی فیملی چرچ بابو ساجد امین کھوکھر نے کرسمس پروگراموں کے دوران فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کی اپیل کی ہے،انھوں نے کہا کہ مسیحی برادری کا ملکی ترقی میں کلیدی کردار ہے لہذا کرسمس کی جشن تقریبات کو ضلعی حکومت اور پولیس ڈیپارٹمنٹ مکمل سیکورٹی فراہم کریں، اس موقع پر لیڈی پولیس کی تعیناتی بھی یقینی بنائی جائے ۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز جاری اپنے بیان میں انھوں نے کہاکہ راولپنڈی کی مسیحی برادری نے بھی کرسمس تقریبات کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے ایسے میں ہم راولپنڈی پولیس اور ضلعی انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ مسیحی تقریبات کے دوران فول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے ۔انہوںنے کہاکہ مسیحی تقریبات میں بچوں اور خواتین کی زیادہ تعداد ہونے کی وجہ سے تقریبات کے دوران لیڈیز پولیس کی تعیناتی بھی ضروری ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں