ایلیٹ پولیس فورس سے ملتا جلتا یونیفارم استعمال کرنے پر پابندی عائد

ضلعی پولیس کے زیر استعمال تمام گاڑیوں سے ایلیٹ فورس کے مونوگرام ختم کر دیئے جائیں ۔ اے آئی جی کی ہدایت

بدھ 23 جنوری 2019 01:20

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس نے ریجنل پولیس آفیسر ،سٹی پولیس آفیسر اور ضلعی پولیس راولپنڈی کو ہدایات کی ہیں کہ ایلیٹ پولیس فورس سے ملتا جلتا یونیفارم استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔،کیو آر ایف اور دیگر اس طرح کی فورسز کایونیفارم ایلیٹ فورس سے مخلتف ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

گذشتہ شب اے آئی جی ایلیٹ پولیس فورس پنجاب کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفیکشن میں آر پی او اور سی پی او راولپنڈی کو یہ بھی ہدایات کی گئی ہیں کہ ضلعی پولیس کے زیر استعمال تمام گاڑیوں سے ایلیٹ فورس کے مونوگرام ختم کر دیئے جائیں اور یہ مونو گرام ان گاڑیوں میں ہونے چاہیں جو ایلیٹ پولیس فورس کے زیراستعمال ہوں۔پولیس کو یہ بھی ہدایات کی گئی ہیں کو ایلیٹ فورس کے علاوہ کوئی پولیس اہلکار ٹی شرٹ،کالا پاجامہ یا اس سے ملتا جلتا یونیفارم ہرگز استعمال نہ کریں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں