ں*راولپنڈی، نوجوان پر مسلح افراد کی مسجد کے باہر حملہ ،فائرنگ سے نوجوان شدید زخمی

اتوار 26 مئی 2019 22:25

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2019ء) راولپنڈی کے علاقے کمیٹی چوک کی مشہور مسجد شاہ دی ٹاہلیاں میں نماز ادا کرنے کے لئے آنے والے نوجوان پر مسلح افراد نے مسجد کے باہر حملہ کردیافائرنگ سے نوجوان شدید زخمی ہوگیاتفصیلات کے مطابق عاطف میر کے والدظفر میر نے تھانہ وارث خان میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میرا بیٹا عاطف میر گزشتہ روز عصر کی نمازپڑھ کر شاہ دی ٹاہلیاں مسجد سے باہر نکلا تو ملزمان ممتاز عرف تاج، شبیراحمد، آصف خان جدون، کامران اسلام، ملک عامر محمود،راجہ افتخار ،قاضی نامی مسلح افراد ڈنڈے اور پستول لیکر اس پر حملہ ا?ور ہوگئے۔

گالم گلوچ کیااور دھمکیاں دی تمہیں جان سے مار دینگے۔اس دوران ممتاز عر ف تاج نے جا ن سے مارنے کیلئے پستول سے میرے بیٹے پر فائرنگ کی جس سے عاطف زخمی ہوکرزمین پر گرپڑا۔

(جاری ہے)

فائرنگ کی ا?واز سن کر لوگ اکھٹے ہوگئے۔ جس پر ملزمان فرار ہوگئے لوگوں نے میرے بیٹے کو ٹیکسی میں ڈال کر بینظیر ہسپتال پہنچایا۔ جہاں اس کی حالت تشویشناک ہے۔ملزمان ا?صف جدون اور ملک عامر اس سے پہلے بھی قتل کے کیس میں ملوث ہیں جبکہ ملزم شبیر احمد جو سابقہ کونسلر ہے تھانہ نیو ٹائون پر حملے میں بھی ملوث ہے۔

انہوں نے پولیس کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مجھے اور میرے خاندان کو سخت خطرات لاحق ہے۔انکی طرف سے ہمارے خاندان کے مزید افراد کو نقصان پہنچانے کا اندیشہ ہے اس لئے ہمارا مطالبہ ہے کہ ملزمان کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دیتے ہوئے ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں