ساجد علی قریشی کو مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مقرر ہونے پرمبارکباد

بدھ 21 اگست 2019 19:00

راولپنڈی 21اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما ساجد علی قریشی کو تحریک انصاف کا مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مقرر کر دیا گیا ۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد نے گذشتہ روز باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیاہے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ساجد علی قریشی قبل ازیں تحریک انصاف شمالی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات اور مرکزی ترجمان کے عہدوں پر بھی فائز رہے ۔

ترجمان نے’’ اے پی پی‘‘ کو بتایاکہ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری عامر محمود کیانی ، چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی ، سیکرٹری اطلاعات احمد جواد ، نعیم الحق اوردیگر پارٹی رہنمائوں نے ساجد علی قریشی کو مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مقرر ہونے پرمبارکباد دی ہے ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں