کلین اینڈگرین پروگرام کیتحت ڈویڑن بھرمیں 12لاکھ پودے لگائے۔کمشنرثاقب ظفر

چکری کے مقام پرسات ہزار کنال اراضی واگزار کررکے پلانٹیشن کی گئی

اتوار 15 ستمبر 2019 16:45

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2019ء) کمشنر راولپنڈی کیپٹن(ر)ثاقب ظفر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران کے وژن کے مطابق اورپنجاب حکومت کی ہدایت پر کلین اینڈگرین پروگرام کوکامیاب بنانے کے لئے راولپنڈی ڈویژن میں ایک سال کے دوران 12لاکھ پودے لگائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

گذشتہ روزاے پی پی سے گفتگوکرتے ہوئے ثاقب ظفرنے بتایا ہے کہ کلین اینڈگرین پروگرام کے تمام اداروں نے بہت سنجیدہ لیاہے کیونکہ یہ منصوبہ ہماری ا?نے والی نسلوں اوراس ملک کے مستقبل کے لئے بہت اہم ہے۔

انہوں نے بتایاہے کہ کسی بھی شہرکاماحول بہتربنانے کے لئے پچیس فیصدحصہ گرین ہوناچاہیے مگرہمارے ملک میں ا?بادی زیادہ ہونے کی وجہ سے پانچ فیصد رکھاگیا ہے۔انہوں نے بتایا ہیکہ چکری کے مقام پرسات ہزار کنال اراضی واگزار کرائی گئی جہاں پلانٹیشن کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں