عوام الناس کے ساتھ ٹریفک پولیس کے افسران و اہلکاروں کا اچھا اخلاق اور بہترین کردار فورس کے وقار کی سربلندی کا ضامن ہے، چیف ٹریفک آفیسر

اتوار 22 ستمبر 2019 21:30

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2019ء) چیف ٹریفک افسر راولپنڈی محمد بن اشرف نے کہا ہے کہ عوام الناس کے ساتھ ٹریفک پولیس کے افسران و اہلکاروں کا اچھا اخلاق اور بہترین کردار فورس کے وقار کی سربلندی کا ضامن ہے انہوں نے کہا کہ ٹریفک لاء انفورسمنٹ کے ساتھ آن گرائونڈ شہریوں کو سہولیات فراہم کرنا ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح ہے شہریوں کا سفر محفوظ اور خوشگوار رہے اس کے لئے ٹریفک پولیس متعدد اقدامات اٹھا رہی ہے رش اوقات میں ٹریفک کنٹرول کرنے کے لئے موثر حکمت عملی کے تحت خصوصی پلان ترتیب دے کر ٹریفک روانی کو پہلے سے زیادہ بہتر بنایا گیا ہے انہوں نے کہا کہ شاہراہوں پر ٹریفک پولیس نہ صرف بہترین ٹریفک انتظامات کر رہی ہے بلکہ آن گرائونڈ شہریوں کی بھرپور مدد کرتے ہوئے رہنمائی بھی فراہم کر رہی ہے دوران سفر یا ڈرائیونگ کسی بھی روڈ یوزرز کو مدد چاہیے ہو تو وہ سب سے پہلے ٹریفک پولیس سے رجوع کرتا ہے جس پر فوری اس کی مدد کی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ بارش ہو یا تپتی دھوپ ،شدید گرمی ہو یا سردی سخت سے سخت موسمی حالات میں بھی ٹریفک پولیس شاہراہوں پر کھڑ ے ہوکر فرائض کی انجام دہی میں مصروف عمل ہے سی ٹی او محمد بن اشرف نے ٹریفک پولیس کو احکامات جاری کئے کہ شہریوں کے ساتھ انتہائی اچھے رویے اور شائستہ گفتگو کے ساتھ مخاطب ہوا جائے ٹریفک روانی کے ساتھ ساتھ ہر شہری کی عزت کرنا، مدد کرنا، داد رسی کرنا، رہنمائی کرنا ،پبلک سروس گاڑیوں میں سفرکرنے والے مسافروں کا خیال رکھنا،آن گرائونڈ روڈ یوزرز کو کسی بھی سروس کی ضرورت ہوتو فوری اس کی ہیلپ کرنااور دیگر اہم سروسز کے حوالے سے اپنی خدمات کو عوام الناس کے لئے دوران ڈیوٹی واقف کرنا ٹریفک پولیس کے تمام افسران و اہلکاروں کی بنیادی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ اچھے کام ، محنت ، لگن اور خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر فرائض کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے کیونکہ خدمت میں عظمت اور عظمت سے فورس کے وقار کی سربلندی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں