راولپنڈی،حشرات کی بہتات پر 2فوڈپوائنٹس سیل ،120,000 کے جرمانے،وارننگ نوٹسزجاری،مضر صحت اشیاء تلف

بدھ 20 نومبر 2019 22:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2019ء) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کی ہدایت پرفوڈسیفٹی ٹیموں نے راولپنڈی اور گردونواح میں کارروائیاں کرتے ہوئے غیرمعیاری اجزاء کے استعمال،حشرات کی بہتات اور صفائی کے ناقص انتظامات کی بناء پر02فوڈ پوائنٹس کو سر بمہر کیا۔ متعدد فوڈ پوائنٹس کو سابقہ ہدایات پر عمل نہ کر نے اور حفظان صحت کے اصو لوں کی خلاف ورزیوں پر1لاکھ20ہزار کے جرمانے عائد کرتے ہوئے مضر صحت اشیاء تلف کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی کی فوڈ سیفٹی ٹیموںنے سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے،ناقص اجزاء کے استعمال،کچن ایریا میں حشرات کی بہتات، غیر معیاری سٹوریج کی بناء پر پلائوگھر اور المکہ کھابہ ریسٹورنٹ کوسیل کر دیا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں راولپنڈی میں چیکنگ کرتے ہوئے مختلف فوڈ پوائنٹس کو غیر معیاری خوراک کی فراہمی،ملازمین کے میڈیکلزکی عدم دستیابی اورسٹوریج کے ناقص انتظامات پر 91,000کے جرمانے عائد کیے۔

جہلم اور اسکے گردونواح میں پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کی خلاف وزیوں پر29,000کے جرمانے عائد کیے گئے۔ڈویژن بھرمیں کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میںزائد المیعاد اشیائے خورونوش اور مضر صحت خوراک تلف کی گئی ۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے چیکنگ کے دوران متعدد فوڈ پوائنٹس کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پرحتمی نوٹسز بھی جاری کیے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں