پاک فوج کا دہشتگردوں کیخلاف آپریشن ردالفساد کامیابی کے ساتھ جاری

سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن، آپریشن میں 2 دہشتگرد ہلاک کردیے، فائرنگ سے 2 فوجی جوان بھی شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 5 دسمبر 2019 19:04

پاک فوج کا دہشتگردوں کیخلاف آپریشن ردالفساد کامیابی کے ساتھ جاری
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 دسمبر 2019ء) پاک فوج کا دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ردالفساد کامیابی کے ساتھ جاری ہے، سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کیا، آپریشن میں 2 دہشتگرد ہلاک کردیے، جبکہ فائرنگ سے 2 فوجی جوان بھی شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

سکیورٹی فورسز نے آپریشن چرخیل اوربویا کے علاقوں میں کیا۔فورسز کو چرخیل میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات ملی تھیں۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے میں پہنچ کر آپریشن کیا تو دہشتگردوں اور فورسز میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ بتایا گیا ہے کہ آپریشن کے دوران فائرنگ سے دو جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ شہید ہونے والے جوانوں میں حوالدار شیرزمان اور سپاہی محمد جواد شامل ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے آپریشن میں دو دہشتگرد کو بھی ہلاک کردیا ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں