راولپنڈی،کالج طالبہ کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے مجرم کو سزائے موت

ملزم قیصر نے 2018 میں سیکنڈ ائیر کی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا تھا

جمعرات 23 جنوری 2020 16:06

راولپنڈی،کالج طالبہ کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے مجرم کو سزائے موت
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2020ء) راولپنڈی کی مقامی عدالت نے سیکنڈ ائیر کی طالبہ کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزائے موت کا حکم سنا دیا۔

(جاری ہے)

پنجاب پولیس کے مطابق ملزم قیصر 2018 میں سیکنڈ ائیر کی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر کے فرار ہو گیا تھا جس کا مقدمہ تھانہ صادق آباد میں درج کیا گیا تھا۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عرفان شیخ نے سیکنڈ ائیر کی طالبہ کے ساتھ زیادتی اور قتل کا جرم ثابت ہونے پر ملزم قیصر کو سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں