پاکستان کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کی آمد پر لوگوں کا ڈھول کی تھاپ پر رقص کر کے شاندار استقبال

پاکستان کی پہلی خاتون سرجن جنرل کی آمد کے موقع پر جونئیر آفیسرز نے مبارکباد دی، خواتین آفیسرز نے ہار پہنائے اور سلامی دی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 1 جولائی 2020 23:37

پاکستان کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کی آمد پر لوگوں کا ڈھول کی تھاپ پر رقص کر کے شاندار استقبال
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ یکم جولائی 2020ء) پاکستان کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کی آمد پر لوگوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کر کے انکا شاندار استقبال کیا، پاکستان کی پہلی خاتون سرجن جنرل کی آمد کے موقع پر جونئیر آفیسرز نے انکو مبارکباد دی، خواتین آفیسرز نے ہار پہنائے اور سلامی دی۔ تفصیلات کے مطابق خیبرختونخوا کے ضلع سوابی سے تعلق رکھنے والی نگار جوہر پاکستان کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل اور پہلی خاتون سرجن جنرل بن گئی ہیں۔

پاک فوج میں پہلی خاتون افسر کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترتی دے دی گئی، میجر جنرل نگار جوہر کو لیفٹیننٹ جنرل بنا دیا گیا، نگار جوہر کو ترقی دے کر پہلی جنرل سرجن جنرل تعینات کیا گیا ہے۔آج ان کی آمد کے موقع پر انکا شاندار استقبال کیا گیا اور جونئیر آفیسرز نے انہیں خصوصی مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خواتین آفیسرز نے انہیں پھولوں کے ہار پیش کیے اور مبارک باد دی۔

جب لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر ہسپتال پہنچیں تو لوگوں نے ڈھول کی تھام پر رقص کر کے انکا استقبال کیا جبکہ ان پر گلاب کے پھولوں کی پتیاں برسائی گئیں۔ اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل نگار نے افسران کا شکریہ ادا کیا اور انکا کہنا تھا کہ انہیں معلوم نہیں تھا کہ انکا اتنا شنادار استقبال کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ میجر جنرل نگار جوہر پہلی خاتون افسر ہیں جنہیں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق نگار جوہر ملٹری اسپتال راولپنڈی میں اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔2017 میں وہ میجر جنرل کے عہدے تک پہنچنے والی تیسری خاتون افسر بنیں۔ لیفٹیننٹ جنرل جوہر کا تعلق آرمی میڈیکل کور سے ہے اور وہ پاک فوج کے سابق افسر میجر (ر) محمد عامر کی بھانجی ہیں جو انٹر سروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کے والد کرنل قادر نے بھی آئی ایس آئی میں خدمات انجام دیں۔وہ اور ان کی اہلیہ 30 تیس سال قبل ایک سڑک حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔نگار جوہر کو لیفٹیننٹ جنرل بننے پر سوشل میڈیا پر بھی صارفین کی جانب سے مبارکباد دی جارہی ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں