وزیر صحت پنجاب کا انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی راولپنڈی کو مکمل فعال کرنے کا حکم

انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی میں مریضوں کیلئے جدید مشینوں کے ذریعے ڈائیلاسز کی سہولت دستیاب ہوگی،ڈاکٹر یاسمین راشد

ہفتہ 26 ستمبر 2020 19:25

وزیر صحت پنجاب کا انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی راولپنڈی کو  مکمل فعال کرنے کا حکم
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2020ء) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی راولپنڈی کو اگلے ڈیڑھ ماہ میں مکمل فعال کرنے کا حکم دے دیاانہوںنے یہ احکامات انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی کے دورہ کے دوران جاری کئے اس موقع پروائس چانسلر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرعمر و دیگر فیکلٹی ممبران بھی موجودتھے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کوروناوارڈ کا بھی دورہ کیااور مریضوں کی عیادت کی پرنسپل راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر عمر نے صوبائی وزیر صحت کو کورونا وائرس کا شکارمریضوں کیلئے طبی سہولیات کی تفصیلات سے آگاہ کیاصوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکااظہارخیال انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی کو اگلے ڈیڑھ ماہ کے دوران مریضوں کیلئے مکمل طورپر کھول دیاجائے گاانہوں نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی میں مریضوں کیلئے جدید مشینوں کے ذریعے ڈائیلاسز کی سہولت دستیاب ہوگی انہوں نے انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی کو تیارکرنے میں تمام متعلقہ محکموں کی کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں عام آدمی کیلئے صحت کے شعبہ میں بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیںعام آدمی کا معیار زندگی بلندکرناوزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان بزدارکی اولین ترجیحات میں شامل ہے پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں معیاراور شفافیت پر کسی قسم کا سمجھوتانہیں کرینگے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں