کورونا کی دوسری لہر کے بعد حکومت پاکستان کی جانب سے پی آئی اے میں لازمی سروس ایکٹ کی تجدید

پی آئی اے میں مزید چھ ماہ کے لیے لازمی سروس ایکٹ کا نفاذ ،ایکٹ 28 اکتوبر سے چھ ماہ کیلئے نافذ العمل رہے گا

جمعرات 29 اکتوبر 2020 13:21

کورونا کی دوسری لہر کے بعد حکومت پاکستان کی جانب سے پی آئی اے میں لازمی سروس ایکٹ کی تجدید
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) کورونا کی دوسری لہر کے بعد حکومت پاکستان کی جانب سے پی آئی اے میں لازمی سروس ایکٹ کی تجدید ، پی آئی اے میں مزید چھ ماہ کے لیے لازمی سروس ایکٹ کا نفاذ کر دیا گیا ،ایکٹ 28 اکتوبر سے چھ ماہ کے لئے نافذ العمل رہے گا،لازمی سروس ایکٹ کا نفاذ کرونا کے باعث درپیش مشکلات میں فضائی آپریشن کو بلا تعطل جاری رکھنے کے لئے کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

،لازمی سروس ایکٹ کے تحت پی آئی اے ایمپلائزبغیر اطلاع چھٹی .ڈیوٹی سے انکارنہیں کر سکے گا،خلاف ورزی کی صورت میں اسے سخت محکمانہ کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں