جنرل ندیم رضا سے اومانی بحریہ کے کمانڈر کی ملاقات،سکیورٹی اور علاقائی امورسمیت فوجی تعاون پر گفتگو

دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کے خطے میں امن پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے، افغانستان میں دیرپا امن کیلئے تمام علاقائی ممالک کو مل کر کام کرنا ہوگا، ملاقات میں گفتگو

بدھ 19 جنوری 2022 00:10

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2022ء) چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے اومان کی بحریہ کے کمانڈر نے ملاقات کی جس میں سکیورٹی اور علاقائی امورسمیت فوجی تعاون پر گفتگو کی گئی ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق نیول کمانڈر اومان بحریہ نے ملاقات کی ہے اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان سیکیورٹی اورعلاقائی امور سمیت فوجی تعاون پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں شخصیات کی جانب سے مختلف دفاعی شعبوں میں رابطوں کے مزید فروغ پر زور دیا گیا۔چیئر مین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کے خطے میں امن پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے، افغانستان میں دیرپا امن کیلئے تمام علاقائی ممالک کو مل کر کام کرنا ہوگا۔آئی ایس پی آر نے بتایاکہ اومان کے نیول کمانڈر نے پاکستانی مسلح افواج کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف قربانیاں قابل تحسین ہیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں