راولپنڈی، پولیس کی کارروائی

شادی کی تقریب میں رقص و سرودکی محفل سجانے والے 11 ملزمان گرفتار، ساؤنڈ سسٹم ،دیگر متعلقہ سامان برآمد،مقدمہ درج

اتوار 22 مئی 2022 20:25

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2022ء) دھمیال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شادی کی تقریب میں رقص و سرودکی محفل سجانے والے 11 ملزمان گرفتارکرلئے،ملزمان کے قبضے سے ساؤنڈ سسٹم اور دیگر متعلقہ سامان برآمدکرکے مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دھمیال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شادی کی تقریب میں رقص و سرودکی محفل سجانے والے 04مرداور07خواتین کو گرفتار کرلیا،گرفتارملزمان میںجمیل،دلاور،خادم،سمیر،شگفتہ ،فوزیہ،عارفہ،اقراء،انمول،صباء اور حنا شامل ہیں،ملزمان سے ساؤنڈ سسٹم اور دیگر متعلقہ سامان برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ایس پی صدراحمدزنیر چیمہ نے کہا ہے کہ قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں