عمران خان جیل سے پاکستان کا مقدمہ لڑرہے ہیں ،معافی ان سے مانگنی چاہیے،زرتاج گل

سیاسی جماعتیں ڈائیلاگ کرسکتی ہیں،اسیران کی رہائی پربات چیت ہونی چاہیے، کون سی سیاسی جماعت سے بات کرنی ہے اس کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے،میڈیا سے گفتگو

Faisal Alvi فیصل علوی بدھ 15 مئی 2024 13:54

عمران خان جیل سے پاکستان کا مقدمہ لڑرہے ہیں ،معافی ان سے مانگنی چاہیے،زرتاج گل
راولپنڈی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 مئی 2024) پاکستان تحریک انصاف کی رہنماءزرتاج گل نے کہا ہے کہ عمران خان جیل سے پاکستان کا مقدمہ لڑرہے ہیں ،معافی ان سے مانگنی چاہیے، سیاسی جماعتیں ڈائیلاگ کرسکتی ہیں،اسیران کی رہائی پربات چیت ہونی چاہیے۔راولپنڈی میں عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماءپی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی آرمی چیف کو خط لکھیں گے تو اچھی بات ہے۔

عوام کادیاگیا مینڈیٹ واپس لیا جائے اوربانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے۔ کون سی سیاسی جماعت سے بات کرنی ہے اس کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کریں گے۔بانی پی ٹی آئی اداروں پر یقین رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پارٹی رہنماءشیرافضل مروت بہادر ہیں۔ پارٹی کے اندر شوکاز نوٹس ہوتا رہتا ہے، ہماری پارٹی بہت بڑی ہوگئی۔

(جاری ہے)

میں یہی کہوں گی کہ وہ پارٹی اصولوں کی خلاف ورزی نہ کریں۔

قبل ازیںانسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے 9 مئی کے مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماءزرتاج گل،شبلی فراز، راجہ بشارت اور زین قریشی سمیت 20 سے زائد ملزمان کی ضمانت منظور کر لی۔راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے نو مئی کے درج مقدمات کیس کی سماعت کی، کیس میں نامزد ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔اس سے قبل عدالت میں 9 مئی کے مقدمات میں نامزد تمام ملزمان کی حاضری لگائی گئی۔

عدالت 5 سو سے زائد ملزمان پیش ہوئے۔عدالت نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی اور انہیں اگلی سماعت پر پیش ہونے کا حکم دے دیا۔عدالت نے 9 مئی کے مقدمات کی سماعت 29 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے قرار دیا کہ 9 مئی کے مقدمات کی آئندہ سماعت اڈیالہ جیل میں ہو گی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں