چوری کا پیسہ ملک سے باہر بھیج دیا گیا، کون لوگ ہیں جو ملک کے ساتھ دشمنی کرنا چاہتے ہیں،شبلی فراز

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا تھا کہ 11 ارب ڈالر ملک سے گئے،جو کچھ ملک کے اندر چل رہا ہے اس سے ملک کا بیڑا غرق ہو چکا ہے،میڈیا سے گفتگو

Faisal Alvi فیصل علوی بدھ 15 مئی 2024 14:13

چوری کا پیسہ ملک سے باہر بھیج دیا گیا، کون لوگ ہیں جو ملک کے ساتھ دشمنی کرنا چاہتے ہیں،شبلی فراز
راولپنڈی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 مئی 2024) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءشبلی فراز کا کہنا ہے کہ چوری کا پیسہ ملک سے باہر بھیج دیا گیا، کون لوگ ہیں جو اس ملک کے ساتھ دشمنی کرنا چاہتے ہیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا تھا کہ 11 ارب ڈالر ملک سے گئے، چوری کا سارا پیسہ ملک سے باہر بھیج دیا گیا۔جو کچھ آج کل ملک کے اندر چل رہا ہے اس سے ملک کا بیڑا غرق ہو چکا ہے۔

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماءپی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ملک کواشرافیہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ اس وقت ملک میںجنگل کا قانون ہے۔ ہماری اکانومی تباہ ہوگئی ہے۔ ہمارے اداروں کو مفلوج کر دیا گیا اور لوگ مایوس ہوکر ملک چھوڑ کر جا رہے ہیں۔ ملک کے اندر افراتفری کا عالم ہے۔

(جاری ہے)

ملک اشرافیہ کے حوالے کر دیا گیا۔

سمجھ نہیں آتا کہ کون لوگ ہیں جو اس ملک کے ساتھ دشمنی کرنا چاہتے ہیں۔رات کی تاریکی میں فیصلے کئے گئے۔ ہمارے کیخلاف قائم تمام کیسسز میں تاخیر کی جا رہی ہے۔مقدمات کو جان بوجھ کا التواءکا شکار بنایاجارہا ہے۔ وکلاءاور فیملی ممبران پر ملاقاتوں پرپابندی عائد کر دی گئی۔بانی پی ٹی آئی عمران خان اگر اس وقت جیل میں تو وہ صر ف پاکستان کی خاطر قید وبند کی صعوبتیں برداشت کررہے ہیں۔

ملک کے موجودہ جو حالات میں اس صورتحال میں کوئی بھی سرمایہ کاری نہیں کرنے آئیگا۔ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں سرمایہ کاری اور سرمایہ کار پاکستان آئیں۔ملک میں فارم 47کے تحت قائم ہونے والی حکومت کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے ۔یہ لوگ حکومت کرنے کا اخلاقی جواز کھو چکے ہیں۔اس حکومت پر کافی سوالات ہیں جن کا ان کو جواب دینا ہوگا۔تحریک انصاف کی جدوجہد ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کیلئے ہے ۔آئین و قانون کی پاسداری ہوگی تو پھر انصاف کے تقاضے پورے ہونگے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں