آرمی چیف سے آسٹریلین چیف آف ڈیفنس فورسز کی ملاقات

عالمی علاقائی و عالمی سیکیورٹی صورتحال اور دونوں مسلح افواج کے درمیان تعاون پر تبادلہ خیال ،سٹریلیا کی عسکری قیادت کی جانب سے عسکری سطح پر دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار آسٹریلوی چیف نے پاکستان کی مسلح افواج کے اعلیٰ پیشہ وارانہ معیار اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی کامیابیوں کا اعتراف ، علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لئے مسلح افواج کی کوششوں کو سراہا، آئی ایس پی آر

اتوار 19 مئی 2024 21:10

آرمی چیف سے آسٹریلین چیف آف ڈیفنس فورسز کی ملاقات
 راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2024ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر سے آسٹریلئین چیف آف ڈیفنس فورسز جنرل ایگنس جے کیمپ بیل کی ملاقات، ملاقات کے دوران ، آرمی چیف اور آسٹریلین چیف آف ڈیفنس فورسز کا باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور آسٹریلین چیف آف ڈیفنس فورسز نے بطور خاص عالمی علاقائی و عالمی سیکیورٹی صورتحال اور دونوں مسلح افواج کے درمیان تعاون پر تبادلہ خیال کیا پاکستان اور آسٹریلیا کی عسکری قیادت کی جانب سے عسکری سطح پر دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار بھی کیا گیا ۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ آسٹریلین چیف آف ڈیفنس فورسزکی جانب سے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی گئی ۔ دونوں جانب سے ملٹری ٹو ملٹری تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا، آسٹریلوی چیف آف ڈیفنس فورسز نے پاکستان کی مسلح افواج کے اعلیٰ پیشہ وارانہ معیار اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی کامیابیوں کا اعتراف کیا اور علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لئے مسلح افواج کی کوششوں کو سراہا،،

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں