آزاد کشمیر حکومت جمہوریت کے فروغ اور استحکام پاکستان کیلئے محمد نواز شریف کیساتھ بھر پور تعاون کریگی،راجہ فیصل ممتاز راٹھور

پیر 25 اگست 2014 16:12

حویلی /کہوٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اگست۔2014ء) آزاد کشمیر کے وزیر برقیات راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ آزاد کشمیر کی موجودہ منتخب حکومت جمہوریت کے فروغ اور استحکام پاکستان کیلئے میاں محمد نواز شریف کے ساتھ بھر پور تعاون کرئے گی ۔ قائد عدام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان میں جمہوریت کیلئے آمریت کے خلاف اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ۔

قائد عوام شہید ذوالفقار بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی قربانیوں کا نتیجہ ہے کہ پیپلز پارٹی دن بدن مضبوط ہو رہی ہے اور لوگوں کو ہرشعبہ زندگی میں انصاف کی فراہمی اور تعمیر وترقی کے ثمرات سے مستفید کیا جارہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع حویلی میں بھیڈی کے مقام پر ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت تنویر مرچال نے کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جمہوریت کو پٹیڑی ہٹانے کیلئے اندرون ملک اور بیرون ملک جو سازشیں ہو رہی ہیں ان کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت اپنے منشور کے مطابق لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے اس وقت ضلع حویلی میں کروڑوں روپے کے منصوبے جن میں واٹر سپلائی سکیم ،سڑکوں کی پختگی اور سرکاری عمارتوں کی تعمیر شامل ہے جس پر زور و شور سے کام جاری ہے جن منصوبوں پر کام کی رفتار سست ہے یہ فنڈز کی کمی ہے کو جلد دور کرتے ہوئے ان کو جلد مکمل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ترقیاتی محکموں کے ضلعی سربراہان پر عوام کا اعتماد بحال کرنے کے لیے ایسے منصوبوں کی نشاندہی کریں جن کی تکمیل سے زیادہ سے زیادہ آبادی مستفید ہو سکے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں دکھی انسانیت کی خدمت عبادت سمجھ کرکرنا ہوگا تاکہ دنیا اور آخرت میں سرخرو ہو سکیں ۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں پر زور دیا کہ وہ کریہ کریہ گاؤں گاؤں جا کر لوگوں سے مسائل معلوم کریں اور انکے حل ترجیح بنیادوں پر اقدامات کریں حکومت لوگوں کو ممکن سہولتیں فراہم کرنے کے لیے جامع حکمت عملی پر پیرا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ضلع حویلی کی پسماندگی کو دور کرنے کے لیے وقت درکار ہے ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ضلع حویلی میں عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جو ادارے ابھی تک قائم نہیں ہوئے انکے قیام کے لیے کوششیں جاری ہیں سابقہ ادوار میں ادارے تو قائم کر دیے لیکن دفاتر میں نہ ہی عملہ ہے اور نہ ہی فنڈز مہیا کیے گئے جنکی وجہ سے ادارے مفلوج تھے ہم نے قلیل وقت میں اداروں کو مضبوط کرنے کے لیے ایک منصوبہ کے تحت اقدامات اٹھائے ۔ اس سے قبل جب وزیر برقیات بھیڈی پہنچے تو انکا پرتپاک استقبال کیا گیا انہیں ہار پہنائے گئے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں آخر میں استحکام پاکستان اور تحریک آزادی کشمیر کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں